مہر نیوز/4 ستمبر2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سیاری نے امریکی بحریہ کی نقل و حرکت پر ایرانی بحریہ کی دقیق نگاہ رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے امریکہ کو خبردار کیاہے کہ ایرانی بحریہ مستقبل قریب میں امریکی ساحل سے 12 میل کے فاصلے تک پہنچ جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہنگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے امریکی بحریہ کی نقل و حرکت پر ایرانی بحریہ کی دقیق نگاہ رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے امریکہ کو خبردار کیاہے کہ  ایرانی بحریہ مستقبل قریب میں امریکی ساحل سے 12 میل کے فاصلے تک پہنچ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ امریکی بحریہ خلیج فارس اور خلیج عمان میں ہے اور ہم نے امریکی بحریہ کو ایرانی سمندر میں داخل ہونے کی بالکل اجازت نہیں دی ایڈمیرل سیاری نےکہا کہ ایرانی بحریہ امریکی بحریہ کی نقل حرکت پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔