مہر نیوز/17 اگست 2012: وکي ليکس کے باني جولين اسانج کو ايکواڈور نے سياسي پناہ دے دي ہے.

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیاہےکہ وکي ليکس کے باني جولين اسانج کو ايکواڈور نے سياسي پناہ دے دي ہے.

اطلاعات کے مطابق جنوبي امريکہ کے ملک ايکواڈور نے خفيہ دستاويزات جاري کرکے دنيا بھرميں ہلچل مچانے والے وکي ليکس کے باني جولين اسانج کو سياسي پناہ دينے کا اعلان کرديا ہے. واضح رہے کہ جولين اسانج کي ويب سائٹ وکي ليکس نے مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سرکاري حکام سے متعلق خفيہ دستاويزات شائع کرکے دنيا بھر ميں ہلچل مچادي تھي ۔