مہر نیوز/12 اگست 2012: ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں زلزلہ سے اب تک 250 افراد جاں بحق اور 2000 زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق  ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں زلزلہ سے اب تک 250 افراد جاں بحق اور 2000 زخمی ہوگئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پہلا زلزلہ ایران کے شہر تبریز جبکہ دوسرا زلزلہ اھر قصبے کے قریب آیا۔ حکام کے مطابق زیادہ نقصان تبریز اور اھر کے مضافاتی علاقوں میں ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے چار دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ ساٹھ دیہات میں ساٹھ سے ستّر فیصد تباہی ہوئی ہے۔ علاقہ میں امدادی کام جاری ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کي شدت تقريباً 6.2 اور 6 ريکارڈ کي گئي ہے۔