مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں زلزلہ سے اب تک 98 افراد جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق پہلا زلزلہ ایران کے شہر تبریز جبکہ دوسرا زلزلہ اھر قصبے کے قریب آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ نقصان تبریز اور اھر کے مضافاتی علاقوں میں ہوا ہے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے چار دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ ساٹھ دیہات میں ساٹھ سے ستّر فیصد تباہی ہوئی ہے۔ علاقہ میں امدادی کام جاری ہے۔