مہر نیوز/ 28 جولائی /2012ء: روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں بشار اسد کے خلاف مغربی اور عربی ممالک دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت اور تشویق کررہے ہیں شام میں جاری خونریزی میں عربی اور مغربی ممالک ملوث ہیں۔

 

 

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں بشار اسد کے خلاف مغربی اور عربی ممالک دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت اور تشویق کررہے ہیں شام میں جاری خونریزی میں عربی اور مغربی ممالک ملوث ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنی رپورٹ میں واضح کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گرد، لوگوں کے سر قلم کررہے ہیں اور بغیر کسی مقدمہ کے انھیں ہلاک کررہے ہیں۔ روسی وزير خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے میں مغربی ممالک کی متضاد پالیسی افسوس کا باعث ہے۔ لاوروف نے کہا کہ شام میں کوفی عنان کے امن منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے مغربی اور عربی ممالک متحدہ طور پر تلاش  وکوشش کررہے ہیں۔ روسی وزير خارجہ نے کہا کہ روس شام کے معاملے کو حل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری پر عمل کرےگا اور مغربی ممالک پر دہشت گردوں کی حمایت ترک کرنے کے لئے دباؤ جاری  رکھےگا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئي بھی حکومت دہشت گردوں کو شہروں پر قبضہ کرنے اور عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیتی ، شام کے شہر حلب پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا ہے تو شامی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس شہر کو دہشت گردوں سے پاک کرے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔