مہر نیوز/ 26 جولائی /2012ء:روس اور یورپی یونین کے ریسرچ سینٹر کے ماہر نے شام کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ بحران کئی مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ اسرائيل کو کیمیاوی ہتھیاروں کے باغیوں کے ہاتھ میں پہچنے پر تشویش ہے۔

جرمن یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر ابرہارڈ اشنایڈر نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک بشار اسد حکومت کی سرنگونی کے لئے تلاش وکوشش کررہے ہیں اور ان کی یہ کوشش کئی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے اس نے کہا کہ اس وقت مسلح دہشت گرد شا م دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ اور انھیں عرب ممالک کی بھی حمایت حاصل ہے اس نے کہا کہ ایسی رپورٹیں ہیں کہ شامی فوجوں نے کیمیاوی ہتھیاروں کو مرکز سے سرحدی علاقوں میں منتقل کیا ہے  شامی فوجیں کیمیاوی ہتھیاروں سے استفادہ نہیں کریں گی اس نے کہا کہ اسرائيل کو تشویش ہے کہ کہیں یہ ہتھیار حماس جیسی تنظیموں کے ہاتھ نہ پہنچ جائیں  ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب ، ترکی اور قطر حمایت کررہے ہیں لیکن مذکورہ ممالک کو شامی حکومت کے مقابلے میں سیاسی اور فوجی سطح پر زبردست ناکامی اور شکست کا سامنا ہے۔