مہر نیوز/ 11جولائی /2012ء:پاکستان کے شمالی علاقہ اسکردو ايئرپورٹ کے قريب پاکستانی آرمي کا ہيلي کاپٹر گر کر تباہ ہوگيا جس ميں ايک پائلٹ سميت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ اسکردو ايئرپورٹ کے قريب پاکستانی آرمي کا ہيلي کاپٹر گر کر تباہ ہوگيا جس ميں ايک پائلٹ سميت 5 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔ آئي ايس پي آر کے مطابق آرمي کا ہيلي کاپٹر ايم آئي 17 آزمائشي پروازپر تھا کہ شام ساڑھے 5 بجے اسکردو ايئرپورٹ کے قريب گرگيا ہيلي کاپٹر تباہ ہونے سے ايک پائلٹ سميت 5 افراد موقع پر ہي ہلاک ہوگئے جبکہ 2 شديد زخميوں کو سي ايم ايچ اسکردو پہنچاديا گيا ہے جبکہ ايک کو صحيح سلامت نکال ليا گيا ہے۔ذرائع کے مطابق ہيلي کاپٹر آرمي ايوي ايشن کے قادري بيس سے اڑا تھا تاہم کچھ دير بعد ہي ہيلي کاپٹر ميں فني خرابي کے باعث آگ لگ گئي اور وہ اسکردو ايئرپورٹ کے اولڈ رن وے پر گرکر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔