مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن کے مختلف علاقوں سے دہشتگردي کے الزام ميں خاتون سميت چھ مشکوک افراد کو گرفتار کرليا گياہے.
ان افراد کو انسداد دہشتگردي کمانڈ کے آفيسرز نے دہشتگردي ايکٹ دوہزار کے تحت سرچ آپريشن کے دوران گرفتار کيا.گرفتار کيے گئے افراد کي عمريں اٹھارہ سال سے تيس سال کے درميان ہيں اور ان پر دہشتگردي کي منصوبہ بندي کا الزام ہے.تمام افراد کو لندن کے مغربي اور مشرقي رہائشي علاقوں سے گرفتار کيا گيا جس کے بعد انہيں جنوبي مشرقي لندن کے پوليس اسٹيشن منتقل کرديا گيا ہے. فوري طور پر ان افراد کي شہريت معلوم نہيں ہوسکي ہے.