مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد اللحام ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کی دعوت پر منگل کوتہران کا دورہ کريں گے۔ شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایرانی صدر امحدی نژاد اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ محمد اللحام حال ہی میں شام کی پارلیمنٹ کے سربراہ منتخب ہوئے ہیں ان سے قبل محمد الابرش شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر تھے انھوں نے گذشتہ سال ایران کا دورہ کیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 1 جولائی 2012 - 14:47
مہر نیوز/ 1جولائی /2012 ء: شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد اللحام ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کی دعوت پر منگل کوتہران کا دورہ کريں گے۔