مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے ایک گروپ نے سعودی خواتین ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو خواتین کی ڈرائیونگ پر لگی پابندی کی خلاف ورزی کریں ، سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے خواتین ڈرائیوروں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کے خلاف کوئی باقاعدہ قانون نہیں ہے لیکن ملک میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء نہیں کیا جاتا اور اس بناء پر انہیں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔آج سے ایک برس پہلے ڈرائیونگ پر لگی پابندی کے خلاف سعودی خواتین نے ملک میں بیس سال سے زائد عرصے میں سب سے بڑا مظاہرہ کیا تھا۔ ان میں سے کئی خواتین کو گرفتار کیا گیا اور کئی ایک کو جیل بھی ہوئی ذرائع کے مطابق امریکہ نواز عرب ممالک میں نہ جمہوریت کا کوئي نام نشاںن ہے اور نہ ہی وہاں انسانی اور نسوانی حقوق کو مد نظر رکھا جاتا ہے جو امریکہ کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں متضاد پالیسی کا مظہر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2012 - 16:58
مہر نیوز/29جون /2012 ء: سعودی عرب میں خواتین کے ایک گروپ نے سعودی خواتین ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو خواتین کی ڈرائیونگ پر لگی پابندی کی خلاف ورزی کریں ، سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے خواتین ڈرائیوروں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔