مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے انھوں نے 300 میں سے 211 ووٹ حاصل کئےجبکہ نون لیگ کے امیدوارنے صرف 89 ووٹ حاصل کئے۔صدر آصف علی زرداری نے راجہ پرویز اشرف سے حلف لیا ہے اور انہوں نے ملک ک پچیسویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ستائیس وفافی وزراء اور گیارہ وزرائے مملکت نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔تقریب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے شرکت کی۔اس سے پہلے جمعہ کی شام کو قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو نیا وزیر اعظم منتخب کیا۔قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سردار مہتاب عباسی کے درمیان تھا۔قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے کُل 300 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے راجہ پرویز اشرف کو 211 ووٹ ملے جبکہ مہتاب عباسی نےصرف 89 ووٹ حاصل کیے۔ نون ليک نے اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لئے کافی زور لگایا لیکن انھیں اس سلسلے میں سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
اجراء کی تاریخ: 23 جون 2012 - 00:16
مہر نیوز/23جون /2012 ء: پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے انھوں نے 300 میں سے 211 ووٹ حاصل کئےجبکہ نون لیگ کے امیدوارنے صرف 89 ووٹ حاصل کئے۔