مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ایران کے اعلی حکام کے ساتھ گفتگو اور مذاکرات کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔ لاوروف اس سفر میں تہران و ماسکو کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے نیز علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ م لاقات کے علاوہ ایران کے صدر احمدی نژاد اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 13 جون 2012 - 15:27
مہر نیوز/13 جون /2012 ء: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ایران کے اعلی حکام کے ساتھ گفتگو اور مذاکرات کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔