مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے آج مصر کے شہداء کے اہلخانہ اور مصر کے بعض ماہرین اور ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات میں مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے خلاف مصری عوام کے انقلاب کو علاقائی اور عالمی سطح پر عالمی تاریخ کا نقطہ عطف قراردیتے ہوئے کہا کہ مصرموجودہ سیاسی مرحلے سے عبور کرجائے گا اور مصر کی عوامی منتخب حکومت سے توقع ہے کہ وہ عالمی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کرےگی ۔انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کی تحریک کو متوقف کرنے کی تلاش وکوشش کررہی ہیں لیکن علاقائی عوام نے سامراجی طاقتوں پر اب تک کاری ضرب وارد کی ہے جس میں امریکہ اور اسرائیل نواز مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک کا زوال بھی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصر کے انقلاب کو کامیابی کے مراحل اور اعلی اہداف تک پہنچانے کے لئے مصری عوام کو کئی امتحانات سے گزرنا پڑےگا اس ملاقات کے آغاز میں مصری وفد کے نمائندہ اشرف فاروق نے مصری عوام کے انقلاب کی ایران کی طرف سے حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران علاقائی قوموں کی انقلابی تحریک کے لئے مشعل راہ ہے اور مصری عوام اپنے اہداف تک پہنچنے تک اپنا قیام جاری رکھیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 12 جون 2012 - 20:17
مہر نیوز/12 جون /2012 ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے خلاف مصری عوام کے انقلاب کو علاقائی اور عالمی سطح پر عالمی تاریخ کا نقطہ عطف قراردیتے ہوئے کہا کہ مصرموجودہ سیاسی مرحلے سے عبور کرجائے گا اور مصر کی عوامی منتخب حکومت سے توقع ہے کہ وہ عالمی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کرےگی ۔