مہرخبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری علماء، دانشوروں اور 25 جنوری کے مصری انقلاب کے شہداء کے اہل خانہ پر مشتمل ایک بڑا مصری عوامی وفد رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔ الیوم اسابع کے مطابق اس وفد میں سابق مصری حکومت کی جیلوں میں قید رہنے والے افراد ، شہداء کے اہل خانہ، نامہ نگار، مصری دانشور اور علماء شامل ہیں۔ مصری وفد 65 افراد پر مشتمل ہے جو ایک ہفتہ تک ایران میں اپنے قیام کے دوران حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی میں شرکت کے علاوہ ایران کے اعلی حکام اور دانشوروں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 1 جون 2012 - 16:29
مہر نیوز/ 1 جون /2012 ء: مصری ذرائع کے مطابق مصری علماء، دانشوروں اور 25 جنوری کے مصری انقلاب کے شہداء کے اہل خانہ پر مشتمل ایک بڑا مصری عوامی وفد رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔