مہرخبررساں ایجنسی نے انٹر فیکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈرلوکاشویچ نے ایران کے خلاف امریکہ کی یک طرفہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتا ہے۔روسی ترجمان نے کہا کہ روس اقوام متحدہ کی طرف سے عائد پابندیوں کی رعایت کررہا ہے لیکن امریکہ کی پابندیوں کی رعایت کرنے کا پابند نہیں ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کےیکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہیں۔ اس نے کہا کہ امریکہ نےاپنی موقعیت سے سؤاستفادہ کررہا ہے کیونکہ عالمی تجارت کے لئے ڈالرکو وہ ایران کے خلاف استعمال کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2012 - 18:40
مہر نیوز، 31 مئی 2012: روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکہ کی یک طرفہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتا ہے۔