مہر نیوز،23 مئی 2012ء: مصر ميں صدارتي انتخابات کے پہلے مرحلے پر ووٹنگ کاسلسلہ جار ي ہے. صدارتي اميدواروں کے حاميوں کے درميان جھڑپ کے نتيجے ميں ايک پولنگ اسٹيشن کے باہر تعينات پوليس اہلکار ہلاک ہوگياہے.

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر ميں صدارتي انتخابات کے پہلے مرحلے پر ووٹنگ کاسلسلہ جار ي ہے. صدارتي اميدواروں کے حاميوں کے درميان جھڑپ کے نتيجے ميں ايک پولنگ اسٹيشن کے باہر تعينات پوليس اہلکار ہلاک ہوگياہے. دوروزہ انتخابات کے پہلے مرحلے کي ووٹنگ ميں پچاس ملين رائے دہندگان ووٹ ڈاليں گے. تيرہ صدارتي اميدواروں ميں سب سے زيادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو اميدواروں کے درميان فيصلہ دوسرے انتخابي مرحلے ميں سولہ اور سترہ جون کو ہوگا.