مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے بغداد میں عراق کے صدر جلال طالبانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ جلیلی نے اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ عمار حکیم کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ واضح رہے کہ سعید جلیلی کل بغداد میں گروپ 1+5 کے نمائندوں سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 22 مئی 2012 - 22:36
مہر نیوز،22 مئی 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے بغداد میں عراق کے صدر جلال طالبانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ۔