مہر نیوز-18 مئی 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران میں آج نماز جمعہ کے بعد بحرینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور آل سعود اور آل خلیفہ کی بحرین کے بارے میں شوم سازشوں کے خلاف عظیم مظاہرے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران میں نماز جمعہ کے بعد بحرینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور آل سعود اور آل خلیفہ کی بحرین کے بارے میں شوم سازشوں کے خلاف عظیم مظاہرے ہوئے ہیں۔یہ مظاہرے ایران کے تمام شہروں میں منعقد ہوئے مظاہرین آل سعود اور آل خلیفہ کے خلاف نعرے بھی لگائے اور علاقہ میں  ان کی امریکہ نواز پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔ واضح رہے کہ بحرین میں عوام جمہوریت اور انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ آل خلیفہ اور آل سعود امریکی پشتپناہی اور حمایت کی بنا پرعوام کے جمہوری حق کو دبا رہے ہیں مظآہرین نے اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھی نعرے لگائے۔