مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ دو رو زہ اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ بعض ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں اس تحریک کی صدارت ایران کے وزير خارجہ کو سونپی جائےگي اور اسلامی جمہوریہ ایران تین سال تک ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا صدر رہےگا ۔ واضح رہے کہ ناوابستہ تحریک میں دنیا کے 120 ممالک رکن ہیں اور یہ تنظیم دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 مئی 2012 - 09:54
مہر نیوز-9 مئی 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے ہیں۔