مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے نواز شریف اور شہباز شریف کو آمروں کی پیداوار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداري اور گيلاني سے ٹکرانے کا کہنے والے نواز شريف آمروں سے معاہدہ کرکے ملک سے بھاگ گئے تھے جس دن وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں گے ہم الیکشن کرادیں گے شریف برادران اب پاکستانی عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔انھوں نے کہا کہ نوازشريف اور عمران خان عدليہ سے نام نہاد اورکھوکھلی يکجہتي کے نعروں سے پہلے آئين پڑھ ليں اس ميں واضح لکھا ہے کہ فيصلوں پر عملدرآمد کيسے ہونا ہے، مسلم ليگ ن ميں ہمت ہے تو اسمبليوں سے استعفي دے، عمران خان بھي ان کا ساتھ ديں گے تو اسي وقت ضمني اليکشن کراديں گے. انہوں نے کہا کہ شريف برادران لوگوں کو بے وقوف مت بنائيں، يہ بتائيں کہ اٹک سے جدہ تک فلائٹ کيسے گئي، شريف برادران ايک ٹکٹ ميں 2، 2 مزے لينا چاہتے ہيں، شريف برادران کي حالت چوپڑياں اور 2، 2 والي ہے. انہوں نے مزيد کہا کہ نواز شريف جدہ ميں تھے جب زرداري اور گيلاني آمروں سے ٹکرا رہے تھے، زرداري اور گيلاني سے ٹکرانے کا کہنے والے نواز شريف آمروں سے معاہدہ کر کے باہر بھاگ گئے تھے، ہم آئندہ بھي آمروں سے ٹکرائيں گے اور يہ باہر ہوں گے. شريف برادران قوم کو گمراہ کرنے پر 18 کروڑ عوام سے معافي مانگيں، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے. توہين عدالت کيس سے متعلق انہوں نے کہا کہ سپريم کورٹ کے تفصيلي فيصلے کے بعد اپيل کا حق رکھتا ہوں. ان کا کہنا ہے کہ طيارہ سازش کيس ميں عمر قيد ہونے پر نوازشريف نے سياست کيوں نہ چھوڑي، ہميں اخلاقيات کا درس دينے والے ہميشہ بيساکھيوں کے ذريعے آئے، چھوٹي چھوٹي جلسياں کرنے والے سن ليں اس سے بڑا جلسہ تو ميرے بچے بھي کرسکتے ہيں، گو گيلاني گو سے بچے خوش کرتے ہيں تو کرتے رہيں. انہوں نے کہا کہ شريف برادران کے چيف جسٹس کے پاس مقدمات زير سماعت ہيں، ميثاق جمہوريت کے وقت شريف برادران کو سوئس کيسز کيوں ياد نہ تھے.
اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2012 - 20:36
مہر نیوز-6 مئی 2012ء: پاکستان کے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے نواز شریف اور شہباز شریف کو آمروں کی پیداوار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداري اور گيلاني سے ٹکرانے کا کہنے والے نواز شريف آمروں سے معاہدہ کرکے ملک سے بھاگ گئے تھے جس دن وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں گے ہم الیکشن کرادیں گے شریف برادران اب پاکستانی عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔