مہر نیوز- 3 مئی 2012ء: پاکستان کےوزيرداخلہ رحمان ملک نے شہباز شریف کو جھوٹ بولنے کا شہنشاہ قراردیتے ہوئےپاکستانی عدليہ سے کہاہے کہ شريف بردارن کي مبينہ مني لانڈرنگ کا بھي ازخود نوٹس ليا جائے.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزيرداخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد ميں پارليمنٹ کے باہر ميڈيا سے گفت گو ميں شہباز شریف کو جھوٹ بولنے کا شہنشاہ قراردیتے ہوئےپاکستانی عدليہ سے کہاہے کہ شريف بردارن کي مبينہ مني لانڈرنگ کا بھي ازخود نوٹس ليا جائے. انھوں نے کہا کہ وزيراعلي پنجاب شہباز شريف شہنشاہ جھوٹ ہيں، شريف برادران 3 ارب 90 کروڑ روپے ہڑپ کرگئے ہيں ، انکي 32ملين ڈالر کي مني لانڈرنگ کے متعلق بات کيوں نہيں کي جاتي، وزيرداخلہ نے کہاکہ عدالت کو شريف برادران کي مني لانڈرنگ کے متعلق از خوٹس لينا چاہيے، شريف برادران کو قوم کی لوٹی ہوئی رقم کا حساب دينا پڑےگا.