مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی غاصب حکومت کے سابق وزير اعظم ایہود اولمرٹ نے ایرانی رہنماوں کو دانشور،اعتدال پسند اور مفکرقرارد یتے ہوئے اسرائیلی حکومت کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں پہل کرنے پر خبردار کیا ہے۔ اولمرٹ نے کہا کہ فوجی کارروائي آخری آپشن ہونا چاہیے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ کو اس معاملے میں پہل کرنی چاہیے اور اسرائیل کو اسے تعاون فراہم کرنا چاہیے اس نے کہا کہ ایران نے ابھی ایٹمی ہتھیار بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اوران کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی رہنما دانشور،مفکر اور اعتدال پسند ہیں۔ اسرائیل کے سابق وزير اعظم نےکہا کہ اس نے شام میں ایک ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے کا حکم دیاتھا۔
اجراء کی تاریخ: 1 مئی 2012 - 13:23
مہر نیوز- 1 مئی 2012ء: اسرائیل کی غاصب حکومت کے سابق وزير اعظم نے ایرانی رہنماوں کو دانشور،اعتدال پسند اور مفکرقرارد یتے ہوئے اسرائیلی حکومت کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں پہل کرنے پر خبردار کیا ہے۔