مہر نیوز- 28 اپریل 2012ء: روس کے وزیرخارجہ نے یورپی یونین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے یورپی یونین کے اکثر ممالک کو ایران کے تیل کی ضرورت ہے اور اسے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے یورپی یونین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے یورپی یونین کے اکثر ممالک کو ایران کے تیل کی ضرورت ہے اور اسے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے تیل پر پابندی عائد کرنے سے خود یورپی ممالک کو نقصان اٹھانا پڑےگا کیونکہ ایرا ن کے پاس تیل کے بہت سے گاہک موجود ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ بہت سے یورپی ممالک ایرانی تیل کے خریدار ہیں لہذا تیل پر پابندی عائد کرنے سے انھیں کو نقصان ہوگا۔ لاوروف نے کہا کہ ایران کی کمی کو پورا کرنے والے ممالک اس کمی کو پورا نہیں کرپائیں گے۔