مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں نبی کریم (ص)کی پارہ جگر اور نور نظرحضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس کل رات منعقد ہوئی ۔مجلس عزا میں قرآن مجید کی تلاوت کے بعد جناب سماواتی نے دعائے توسل پڑھی اور حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری نے فضائل و مصائب پیش کئے جبکہ جناب مہدی سلحشور نے نوحہ پیش کیا۔ ایام فاطمیہ میں مجالس عزا کا سلسلہ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں اتوار کی رات سے شروع ہوا جو 5 شب تک مسلسل جاری رہا، مجالس عزا میں خطباء اور ذاکرین اہلبیت (علیھم السلام ) نے فضائل و مصائب ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کو پیش کیا ۔
اجراء کی تاریخ: 27 اپریل 2012 - 11:30
مہر نیوز- 27 اپریل 2012ء: حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں نبی کریم (ص)کی پارہ جگر اور نور نظرحضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس کل رات منعقد ہوئی ۔