مہر نیوز- 15 اپریل 2012ء: ایک عرب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور قطر شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مسلح دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔عرب ممالک کےعوام، قطر اور سعودی عرب حکومتوں کی امریکہ نواز پالیسیوں کے پیش نظر ان دونوں ممالک کے حکام سے بیزار ہیں کیونکہ ان دونوں ممالک نے کبھی بھی فلسطینیوں کی مسلح حمایت نہیں کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النخیل سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مسلح دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عرب  ممالک کےعوام،  قطر اور سعودی عرب  حکومتوں کی امریکہ نواز پالیسیوں کے پیش نظر ان دونوں ممالک کے حکام سے بیزار ہیں کیونکہ ان دونوں ممالک نے کبھی بھی فلسطینیوں کی مسلح حمایت نہیں کی۔ سائٹ کے مطابق قطر اور سعودی عرب نے غزہ کے محاصرہ شدہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لئے کوئي بھی عملی اقدام نہیں کیا، سائٹ کے مطابق اس وقت شام میں دہشت گردوں کے پاس جتنے بھی ہتھیار ہیں وہ سب سعودی عرب اور قطر کے دیئے ہوئے ہیں ۔ سائٹ کے مطابق قطر اور سعودی عرب کو شام میں بری طرح شکست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی وہ شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اپنے مالی اور سیاسی وسائل سے استفادہ کررہے ہیں۔ سائٹ کے مطابق سعودی عرب ، قطر اور بحرین عالم اسلام کے ساتھ زبردست خیانت کررہے ہیں اور یہی ممالک گذشتہ 60 دہائیوں سے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں رکاوٹ پیش کرتے رہے ہیں۔ سائث کے مطابق آل سعود اور آل ثانی کے تو یہودیوں کے ساتھ قریبی روابط اور رشتہ داریاں ہیں۔ اور آل سعود اور آل ثانی خطے میں امریکہ اور اسرائيل کے آلہ کار اور غلامبنے ہوئے ہیں۔