مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے مولوی شہید مصطفی جنگی زہی کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت اور انھیں گرفتارکرنے کا اعلان کیا ہے۔ مولوی شہید مصطفی جنگی زہی کو گذشتہ برس سامراجی طاقتوں سے وابستہ دہشت گردوں نے شہید کردیا ہے مولوی شہید مصطفی جنگی زہی کا سیستان و بلوچستان کے ممتاز اہلسنت علماء میں شمار ہوتا تھا وہ سامراجی طاقتوں کے زبردست خلاف تھے۔ انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق سیستان و بلوچستان میں سرگرم دہشت گردوں کو امریکہ، برطانیہ ، اسرائيل اور بعض عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے انٹیلیجنس کے مطابق مولوی مصطفی جنگی زہی کے قتل میں سلفی وہابی دہشت گرد ملوث ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 11 اپریل 2012 - 19:39
مہر نیوز- 11 اپریل 2012ء: ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے مولوی شہید مصطفی جنگی زہی کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت اور انھیں گرفتارکرنے کا اعلان کیا ہے۔