مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ايجنسي کي تحصيل بائيزئي ميں طالبان شر پسندوں کے حملے ميں تين سيکيورٹي اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاري ذرائع کے مطابق تحصيل بائيزئي ميں افغان سرحدي چيک پوسٹ اولائي پر صبح سويرے شدت پسندوں نے حملہ کرديا. شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تين سيکيورٹي اہلکار جاں بحق ہوگئے. سيکيورٹي فورسز کي جوابي کارروائي میں حملہ آور فرار ہوگئے. ادھر کرم ايجنسي کے علاقے صدہ بازار ميں واقع ٹيکسي اسٹينڈ ميں دھماکہہو اہے جس کے نتيجے ميں ايک شخص ہلاک اور 13زخمي ہو گئے. زخميوں کو تحصيل ہيڈ کوارٹر ز اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے.زخميوں ميں سے بعض کي حالت تشویشناک ہے.
اجراء کی تاریخ: 2 اپریل 2012 - 15:55
مہر نیوز- 2 اپریل 2012ء: پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ايجنسي کي تحصيل بائيزئي ميں طالبان شر پسندوں کے حملے ميں تين سيکيورٹي اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں.