مہر نیوز- 21 مارچ 2012ء: عراقی ذرائع‏ کے مطابق سعودی عرب نے بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے اور آل خلیفہ کی حمایت کے لئے شاہی گارڈ کے خصوصی دستے بحرین روانہ کئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے اور آل خلیفہ کی حمایت کے لئے شاہی گارڈ کے خصوصی دستے بحرین روانہ کئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے کئی فوجی گاڑياں کل منگل کے دن بحرین میں وارد ہوئی ہیں جبکہ سعودی فوجی بسوں میں وارد ہوئے ہیں سعودی عرب نے کل کئی بکتر بندی گاڑياں اور ٹینک بحرین روانہ کئے ہیں۔ واضخ رہے کہ بحرین میں عوام کے پرامن مظآہرے جاری ہیں سعودی عرب بحرینی عوام کے مظاہروں کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ کی منحوس حکومت کی حمایت کررہا ہے سعودی فوجیوں نے بحرینی فوجیوں کے ساتھ ملکر اب تک درجنوں بحرینی جوانوں کو شہید اور ہزاروں کو جیل میں بند کررکھا ہے۔بحرینی عوام کے خلاف  آل سعودی اور آل خلیفہ کی مشترکہ بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔