مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے اخبار ملیت کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان ایک اہم پیغام لیکر 28 مارچ کو تہران کا دورہ کریں گے۔ اخبار ملیت کے مطابق ترکی کے وزير اعظم ایران کے دورے سے قبل جرمنی کا دورہ کریں گے ترکی کے وزیر اعظم 26 اور 27 مارچ کو سئول میں ایٹمی سلامتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔اور اس کانفرنس میں امریکی صدر باراک اوبامہ سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خيال کریں گے۔ ترکی کے وزير اعظم اس کے بعد ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کے لئے تہران کا دورہ کریں گے اس دورے کے دوران وہ دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 15 مارچ 2012 - 17:43
مہر نیوز- 15 مارچ 2012ء: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان ایک اہم پیغام لیکر 28 مارچ کو تہران کا دورہ کریں گے۔