مہر نیوز- 2 مارچ 2012ء: بین الاقوامی گروپ ؛ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی 70 فیصد سے زائد شرکت متوقع ہے لوگ ووٹ ڈآلنے کے لئے طویل صفوں میں کھڑے ہیں۔

مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے ایران کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی 70 فیصد سے زائد شرکت کا اعلان کیا ہے لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے طویل صفوں میں کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اصول پسند جماعت پارلیمنٹ میں اکثر نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائےگی۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت باکل واضح اور روشن ہے جو ایرانی عوام کے پختہ عزم اور اپنے اصولوں پر استوار رہنے کا مظہر ہے۔ ادھر عالمی ذرائع‏ ابلاغ نے ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی انتخابات میں شرکت کی تصاویر کو وسیع پیمانے پر نشر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج صبح نویں پارلیمانی انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے جس میں چالیس ملین سے زائد ایرانی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ایران کے 31 صوبوں ميں پارليماني انتخابات کے لئے تقريبا تين ہزار پانچ سو اميدوار ميدان ميں ہيں جن ميں سے دو سو نوے افراد منتخب ہوکے پارليمنٹ ميں پہنچيں گے. ايران کے پارليماني انتخابات ميں 40 ملین 8لاکھ افراد اپنا حق رائے دہي استعمال کريں گے. پارليماني انتخابات کي کوريج کے لئے 1600 نامہ نگار موجود ہیں جن میں  350 غير ملکي نامہ نگار بھي شامل ہيں.