مہر خبررساں ایجنسی آن لائن نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گيلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے اور ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کو جلد ہی مکمل کرلیا جائےگا۔ پاکستانی وزير اعظم نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو رکتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضآفہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضآفہ کی وجہ سے ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پاکستان ،افغانستان اور ایران کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے باہمی اچھے روابط علاقہ کی امن و سلامتی کے لئے اہم ہیں گیلانی نے کہا کہ پاکستان، ایران، ہندوستان اور چین و افغانستان کے ساتھ روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستانی وزیر اعظم نے بلوچستان کے بارے میں امریکی قرارداد پر بھی شدید تنقید کی۔