مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ربابکو نے ایران کے ایٹمی پروگرام میں پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں انحراف کے بارے میں مغربی ممالک کے پاس اپنا دعوی ثابت کرنے کے لئے شواہد موجود نہیں ہیں۔روسی نائب وزیر خارجہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کی تشویش کو بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں غیر منطقی رفتار اپنائے ہوئے ہیں اور ان کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 15 فروری 2012 - 23:39
مہر نیوز-15 فروری 2012ء: روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام میں پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں انحراف کے بارے میں مغربی ممالک کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔