مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو سختی کے ساتھ کچل رہی ہے اور بحرینی حکومت کے سنگين جرائم میں امریکہ اور سعودی عرب بھی حمایت کررہے ہیں۔ بحرین کی حزب اختلاف جماعت الوفاق کے مطابق آل خلیفہ خاندان ، ظلم و بربریت کے ساتھ اب بحرینی عوام پر حکومت نہیں کرسکتا اور بحرینی عوام جمہوریت کے قیام تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے واضح رہے کہ بحرین کے اسلامی انقلاب کو ایک سال ہوگیا ہے اور بحرینی عوام بحرین کے استقلال اور بحرین میں جمہوریت کے قیام کے لئے جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک بحرینی عوام نے 60 سے زائد شہید اس راستے میں پیش کئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد جیل میں ہیں اور بحرینی حکومت کے بہیمانہ ظلم و ستم کے باوجود بحرینی عوام اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں بحرین میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے اور اسی وجہ سے انھیں بت زيادہ ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مغربی و عربی ذرائع ابلاغ نے بحرین سے متعلق خبروں پر سنسر عائد کررکھی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 فروری 2012 - 22:54
مہر نیوز-14 فروری 2012ء:بحرین میں پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے امریکہ اور سعودی عرب بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی بھر پور حمایت کررہے ہیں بحرینی حکومت نے آج پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے تحاشا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔