مہر نیوز-14 فروری 2012ء: اقوام متحدہ میں شام کے نمائنندے نے سعودی عرب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسرائيل کے ساتھ اس کے تعاون اور فلسطینیوں پر اسرائيلی جارحیت پراس کی معنی دار خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے سنگین جرائم پرکیوں خاموش ہے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کیوں نہیں کرتا سعودی عرب اور قطر امریکہ کے غلام ، مطیع اور پیروکار بن گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائنندے بشار الجعفری نے سعودی عرب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسرائيل کے ساتھ اس کے تعاون اور فلسطینیوں پر اسرائيل جارحیت پر معنی دار خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے سنگین جرائم پرکیوں خاموش ہے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کیوں نہیں کرتا سعودی عرب اور قطر امریکہ کے غلام ، مطیع اور پیروکار بن گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قطر دہشت گردوں کی تربیت کا مرکز بن گیا ہے قطر نے لیبیا کے عوام پر ظلم و برربیت کی انتہا کردی قطر نے لیبیائی عوام کےکئی ارب ڈآلرلوٹ لئے ہیں۔ شام کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب اور قطر کے ذریعہ علاقہ میں دہشت گردی کو پھیلا رہا ہے انھوں نے کہا کہ  عراق، افغانستان، پاکستان اور شام میں سرگرم اکثردہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے جنھیں سعودی شہزادوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ شام کے نمائندے نے کہا کہ خلیجی ممالک دنیائے عرب کے لئے ایک بہت بڑی مشکل بن گئے ہیں کیونکہ ان خلیجی ریاستوں کے حکمرانوں کو امریکہ اور اسرائیل معین کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ خلیجی عرب ریاستوں کے حکمرانوں کو خلیجی عوام نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل ان حکام کو معین کرتے ہیں ان ممالک میں جمہوریت نہیں بلکہ ظلم وبربریت حاکم ہے اور قطر اور سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ گہرے روابط  سے یہ بات بالکل عیاں ہے کہ قطر اور سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کے غلام ہیں۔