مہر نیوز-11 فروری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی 33 ویں برسی آج پورے ایران میں قومی جوش و ولولہ اورمذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے آج اللہ اکبر، لاالہ الااللہ ، امریکہ مردہ باد ، اسرائيل مردہ باد کے فلک شگآف نعروں سے ایران کی فضائیں گونج رہی ہیں ، تہران میں صدر احمدی نژاد کے خطاب سے قبل فلسطین کے منتخب وزير اعظم اسماعیل ہنیہ بھی خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی 33 ویں برسی آج پورے ایران میں قومی جوش و ولولہ اورمذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے آج اللہ اکبر، لاالہ الااللہ ، امریکہ مردہ باد ، اسرائيل مردہ باد کے فلک شگآف نعروں سے  ایران کی فضائیں گونج رہی ہیں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آزادی اسکوائر پر کئي ملین افراد انقلاب اسلامی کی کامیابی کی برسی پر جمع ہوئے ہیں اس عظيم الشان اجتماع سے ایران کے صدر احمدی نژاد خطاب کریں گے، فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ بھی اس  عظيم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے، ایرانی کی عظيم قوم نے امریکہ نواز شاہ ایران کو 33 برس قبل ملک سے فرار ہونےپر مجبور کیا اور انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کرکے حضرت امام خمینی (رہ) کی قیادت میں اسلامی نظام قائم کیا۔ آج ایرانی قوم کا انقلاب علاقہ کی دیگر قوموں کے لئے بھی مشعل راہ بنا ہوا ہے گذشتہ ایک برس میں علاقائی مسلمان قوموں نے تیونس، مصر، لیبیا اور یمن میں  امریکہ نواز چار عرب ڈکٹیٹروں کو اقتدار سے الگ کرکے اسلامی نظام قائم کرنے کی جنب قدم بڑھایا ہے۔ ایران کا اسلامی انقلاب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی قیادت میں ترقی اور پیشرفت کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی جانب رواں دواں ہے۔انقلاب اسلامی کی برسی ایران کے 100 شہروں اور 4000 ہزار دیہاتوں میں عقیدت کے ساتھ منائي جاری ہے تہران کے آزادی اسکوائر پر صدر احمدی نژآد کے خطاب سے قبل فلسطین کے منتخب وزير اعظم اسماعیل ہنیہ بھی خطاب کریں گے۔