مہر نیوز-8 فروری 2012ء:لبنان کےسابق صدرنے کہا ہے کہ شام میں بحران پیدا کرنے کے لئے امریکی اور اسرائیلی سازشوں کا سلسلہ ماضی سے جاری ہے اور اسوقت انھیں اس سلسلے میں اپنے عرب اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل ہوگئی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق صدرامیل لحود نے لبنان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر غضنفر رکن آبادی سے ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی حالات پر گفتگو کی۔ لبنان کے سابق صدر نے شام میں جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں بحران پیدا کرنے کے لئے امریکی ، اسرائیلی سازشوں کا سلسلہ ماضی سے جاری ہے اور اسوقت انھیں اس سلسلے میں اپنے عرب اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل ہوگئی ہے۔لبنان کے سابق صدر نے شام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف ان سازشوں کا سلسلہ ماضی سے جاری ہے انھوں نے کہا کہ  جب تک اسرائيل علاقہ میں موجود ہے اس وقت تک مشکلات اور مصائب کا سلسلہ جاری رہےگا ۔

ایرانی سفیر نے بھی اس ملاقات میں سکویرٹی کونسل میں امریکہ اور امریکہ نواز عرب ممالک کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی عوام اور شامی حکومت کے ساتھ ہے شامی عوام حکومت کی طرف سے جاری اصلاحات کے حامی ہیں۔