مہر نیوز-23 جنوری 2012ء: عرب ذرائع کے مطابق لیبیا کے مقتول رہنما کرنل قذافی کے حامیوں نے بنی ولید میں انقلابیوں پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے مقتول رہنما کرنل قذافی کے حامیوں نے  بنی ولید میں انقلابیوں پر حملہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بنی ولید لیبیا کا آخری شہر ہے جہاں انقلابیوں کو آخری وقت تک مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، سیف الاسلام قذافی آخری ایام تک اپنے حامیوں کی یہاں سرپرستی کرتے رہے۔