مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں صدارتی محل کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر محمد رضا فرقانی نےاعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کل 4 لاطینی امریکی ممالک کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔ احمدی نژاد کل تہران سے ونزؤئلا کے دارالحکومت کارکاس کے لئے روانہ ہونگے احمدی نژاد کاراکاس میں ہوگو شاویز کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔صدر اس کے بعد نیکارا گوئہ ، کیوبا اور اکواڈور کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر نیکاراگوئہ کے صدر اورٹیگا کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ فرقانی نے کہا کہ صدر کے سفر کا مقصد امریکی لاطینی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 جنوری 2012 - 15:07
مہر نیوز-7 جنوری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کل 4 لاطینی امریکی ممالک کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔