مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہےہیں اور امید ہے کہ شامی عوام اور حکومت باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 7 جنوری 2012 - 13:28
مہر نیوز-7 جنوری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔