مدينہ منورّہ ميں واقع قبرستان ، جنت البقيع ايراني حجّاج كرام اور خاص طور خواتين كے لئے كھول ديا گيا ـ

خبررساں ايجنسي مہر نے ارنا كے حوالے سے خـبر دي ہے كہ مدينہ منورّہ ميں واقع قبرستان ، جنت البقيع ايراني حجّاج كرام اور خاص طور خواتين كے لئے كھول ديا گيا ـ

روضہ رسول كے ساتھ واقع قبرستان بقيع ميں دُخترِ رسول حضرت فاطمہ الزہرا اور ائمہ اطہار حضرت امام حسن مجتب?ي ، حضرت امام زين العابدين ، حضرت امام باقر اور حضرت امام جعفر صادق عليھم السلام كي قبور مطہر واقع ہيں ـ

اطلاعات كے مطابق جنت البقيع ميں حضرت حضرت فاطمہ الزہرا اللہ سلام عليہا اور ائمہ اطہار عليہ السلام كي قبور مطہر كي قريب سے زيارت كي غرض سے ايراني حج مشن كے سربراہ حجّ? الاسلام محمدي ري شہري اور سعودي حكام كے درميان ہونے والے مذاكرات كے بعد جنت البقيع كے دروازوں كو ايراني حجاج كے لئے كھول ديا گيا ہے جن كے ہمراہ ديگر ملكوں كے حجاج كرام بھي زيارت سے مشرف ہو رہے ہيں ـ