مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ نے امریکہ کے ایک بغیر پائلٹ کے طیارے کو ایران کے مشرقی علاقہ میں گرا دیا ہے۔
امریکی طیارے RQ-170 کو ایرانی فضائیہ نے مار گرایا ہے یہ طیارے غیر قانونی طور پر اورجاسوسی کے لئے ایران فضا میں داخل ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور اب یہ طیارہ ایرانی فورس کے قبضہ میں ہے۔