مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں آج نماز جمعہ آیت اللہ سید محمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سیھ احمد خاتمی نے ایران کے خلاف برطانیہ کی ریشہ دوانیوں اور سنگين سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں برطانوی حکومت کو تنبیہ اور اس کی گوشمالی ضروری تھی اور امریکہ مردہ باد کے ساتھ برطانیہ مردہ باد کا نعرہ بھی زندہ رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے برطانیہ کے ساتھ روابط کو کم کرنے کی قرارداد م نظور کرکے برطانیہ کی شیطنت کو روکنے کی اہم سیاسی کوشش کی ہے جو قابل قدر اور لائق ستائش ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ نے ایرانی قوم کے حق میں بہت سے خيانتیں گی ہیں لہذا امریکہ مردہ باد کے نعرے کے ساتھ برطانیہ مردہ بادکا نعرہ بھی لگنا چآہیے خآتمی نے دیگر یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ تمہیں بھی ایرانی قوم میں متنفر کرنے کی کوشش کررہا ہے ل ہ ذا دیگر یورپی ممالک کو برطانیہ کی شوم اور گندی پالیسیوں سے دور رہنا چاہیے۔ خاتمی نےمحرم الحرام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اسلام کا بہت بڑا سرمایہ ہے اور اس عظیم سرمائے نے ملک کو عظیم خطروں سے محفوظ بنا رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ثار اللہ کا مطلب خون خدا نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ امام حسین (ع)کے خون کا بدلہ لینے والا خود خدا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 دسمبر 2011 - 16:21
مہر نیوز- 2 دسمبر 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سیھ احمد خاتمی نے ایران کے خلاف برطانیہ کی ریشہ دوانیوں اور سنگين سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں برطانوی حکومت کو تنبیہ اور اس کی گوشمالی ضروری تھی اور امریکہ مردہ باد کے ساتھ برطانیہ مردہ باد کا نعرہ بھی زندہ رہنا چاہیے۔