مہر نیوز- 1 دسمبر 2011ء:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی رہنما کتھرین اشٹائن نے شام کے خلاف عرب لیگ کی پابندیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عرب لیگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی رہنما کتھرین اشٹائن نے شام کے خلاف عرب لیگ کی پابندیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عرب لیگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اشٹائن نے کہا کہ شام پر عرب لیگ کی پابندیاں قابل قدر ہیں اور سعودی عرب و قطر نے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کیا ہے اشٹائن نے کہا کہ ایران کے خلاف بعض شعبوں مين پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور ایران کے انرجی کے شعبہ میں پابندیاں عائد کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں اگر ایران نے ایٹمی ٹیکنالوجی سے دست بردار نہیں ہوا تو مزيد پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ادھر ایران نے یورپی یونین کی پابندیوں  کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو جاری رکھےگا اور کسی کے دباؤ میں اپنے قومی اور ملکی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔