مہر نیوز- 6 نومبر 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس امریکی عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں اور ان کی آواز امریکی عوام کی آواز نہیں ہے ہم نےوال اسٹریٹ تحریک میں امریکی عوام کی حقیقی آواز سن لی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس امریکی عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں اور ان کی آواز امریکی عوام کی آواز نہیں ہے ہم نےوال اسٹریٹ تحریک میں امریکی عوام کی حقیقی آواز سن لی ہے انھوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی طرف سے سپاہ قدس کے کمانڈر کو قتل کرنے کی کوشش سے مزید پتہ چل گیا ہے کہ امریکہ  دہشت گردی کو فروغ دینے،انسانی حقوق کو پامال کرنے اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال میں سب سے آگے ہے اور امریکہ ان عوامل کے ذریعہ اپنے ناجائزمقاصد کی تکمیل کے لئے کوشش کرتا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ رائے عامہ کو منحرف کرنے  اوروسیع تبلیغات کے ذریعہ ان تینوں گھناؤنےعوامل کی نسبت دوسرے ممالک کی طرف دیتا رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ لاپرواہی کے ساتھ سپاہ قدس کے کمانڈر کو قتل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔