مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست میگھالے میں شدت پسندوں کے حملے میں چار پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوگیاہے۔ذرائع کے مطابق اس حملے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس حملے میں گارو نیشنل لبریشن آرمی ملوث ہو سکتی ہے۔ یہ شدت پسند گروپ ہندوستان کی میگھالے ریاست میں گارو قبیلے کی آزادی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شمال مشرقی ہندوستان میں 50 عسکریت پسند گروپ اپنی مسلح کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کی شورش زدہ ریاستوں میں آسام، اروناچل پردیش، ناگالینڈ،منی پور اور میگھالیہ شامل ہیں
اجراء کی تاریخ: 2 نومبر 2011 - 14:01
مہر نیوز- 2 نومبر 2011ء: ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست میگھالے میں شدت پسندوں کے حملے میں چار پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوگیاہے۔