مہر نیوز- 25 اکتوبر 2011ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی نے خبررساں ایجنسیوں اور مطبوعات کی اٹھارہویں نمائشگاہ میں مہرخبررساں ایجنسی کے اطاق کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی سید محمد حسینی نے خبررساں ایجنسیوں اور مطبوعات کی اٹھارہویں نمائشگاہ میں مہر خبررساں ایجنسی کے اطاق کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ حسینی نے گذشتہ برس کی سب سے اہم خبرکے بارے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس سب سے اہم خبر مصری فرعون حسنی مبارک کے زوال اور سقوط کی خبر تھی جسے میں نے پڑھا۔ خبررساں ایجنسیوں اور مطبوعات کی اٹھارہویں نمائشگاہ کا مصلی امام خمینی (رہ) میں آج سرکاری طور پرآغازہوگيا ہے یہ نمائشگاہ ایک ہفتہ تک جاری رہےگی۔