مہرخبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے اس سال کے آخر اور مقررہ وقت پر امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے بعد دہشت گردوں کے لئے کوئي بہانہ نہیں رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کا عراق سے انخلا ایک تاریخی واقعہ ہے نوری مالکی نے کہا کہ امریکی فوجی معاہدے کے مطابق مقررہ وقت یعنی اس سال کے آخر تک عراق سے نکل جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجی کارروائی کا صفحہ بند ہوگیا ہے اور اب عراق اور امریکہ کے تعلقات سفارتی حد تک باقی رہیں گے۔ ادھر امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں سرکاری طور پر اعلان کردیا ہے واضح رہے کہ امریکہ اپنے بعض فوجیوں کو عراق میں باقی رکھنے کی کوشش کررہا تھا جسے عراقی حکام اور عوام نے قبول نہیں کیا اور امریکہ معاہدے کے مطابق اپنی پوری فوج عراق سے نکالنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 اکتوبر 2011 - 22:52
مہر نیوز- 22 اکتوبر 2011ء:عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے اس سال کے آخر اور مقررہ وقت پر امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے بعد دہشت گردوں کے لئے کوئي بہانہ نہیں رہےگا۔