مہر نیوز- 16 اکتوبر 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب اور ایران کے باہمی تعلقات کو تخریب کرنے کے لئے سازشی پروپیگنڈہ کررہا ہے اور سعودی حکام کو امریکہ کے غلط پروپیگنڈہ تعاون کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے  مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے سعودی وزير خارجہ سعود الفیصل کے اظہارات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے باہمی تعلقات کو تخریب کرنے کے لئے امریکہ سازشی پروپیگنڈہ کررہا ہے اور سعودی حکام کو امریکہ کے غلط پروپیگنڈہ کا تعاون کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے سعودی سفیر کے واشنگٹن میں قتل کی سازش میں ابھی تک ایران کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش ہی نہیں کیا ہے صرف پروپیگنڈہ کررہا ہے سعودی عرب کے حکام کو امریکہ کے اس غلط اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ایران کا دشمن ہے اور وہ ایران کے خلاف اس پہلے بھی پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے اور اس کے ماضی کے تمام پروپیگنڈے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں  ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف سعودی سفیر کے قتل کی سازش کا پروپیگنڈہ بھی بالکل جھوٹا ہے اور سعودی عرب کے حکام کو امریکی حمایت میں بیانات  صادر کرنے  سے پرہیز کرنا چاہیے۔