مہر نیوز- 7 اکتوبر2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے صوبہ ہمدان کے آخری دن صوبہ کے ایک پسماندہ گاؤں باشقوتاران کا اچانک دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں کی مشکلات کا قریب سے جائزہ لیا۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے صوبہ ہمدان کے آخری دن صوبہ کے ایک پسماندہ گاؤں باشقوتاران کا اچانک دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں کی مشکلات کا قریب سے  جائزہ لیا۔ اس گاؤں کے عوام نے صدر احمدی نژاد کا والہانہ استقبال کیا ۔ صدر نے اس گاؤں کے لوگوں سے قریب سے ملاقات کی اور ان کی مشکلات سننے کے بعد موقع پر ہی ان کی مشکلات کو دور کرنے کے احکامات صادر کئے۔