مہرخبررساں ایجنسی نے مغربی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا ہے،سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی مذمتی قرارداد امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تھی،جس میں شامی حکومت کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی بات کہی گئی تھی اس قرارداد کو فرانس نے تیار کیا تھا،جس کی جرمنی،پرتگال،برطانیہ اور امریکہ نے حمایت کی تھی،قرارداد کے حق میں 15 میں نوممالک نے ووٹ دیا،روس اور چین نے اسے ویٹو کیا،جبکہ چار ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جن میں جنوبی افریقہ، ہندوستان، لبنان اور برازیل شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2011 - 10:32
مہر نیوز- 5 اکتوبر2011ء: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا ہے جس سے امریکہ اور یورپی ممالک کو زبردست دھچکا لگا ہے۔